شہزاد رفیق نے بحران کے باوجود نئی فلم بنانے پر غور شروع کردیا

فلم انڈسٹری کی بحالی ہماری پہلی ذمے داری ہے جو صرف باتوں سے پوری نہیں ہوسکتی۔

اپنی نئی فلم میں بھی ماضی کی طرح نوجوانوںکوکام کرنے کا موقع دوںگا، شہزار رفیق۔ فوٹو: فائل

معروف ہدایتکاروفلمساز شہزاد رفیق نے پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے شدید بحران کے باوجود ایک نئی فلم بنانے پرغورشروع کردیا۔

وہ ان دنوں ایک نئے موضوع پرفلم بنانے کے لیے نئی کہانی کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کومتعارف کروایا جائے گا۔ اس طرح سے جہاں ایک نئے موضوع پربنائی گئی فلم لوگوں کے لیے تفریح کا باعث بنے گی وہیں نوجوان فنکار بھی فلم انڈسٹری میں متعارف ہوجائیںگے۔




شہزاد رفیق نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ اوربحالی کے لیے کام کرنا ہماری اولین ذمے داری ہے۔ لیکن یہ اہم فریضہ ہم صرف باتیں کرکے پورا نہیں کرسکتے۔ اس کے لیے ہمیں دن رات کام کرنا ہوگا اوراس کے ساتھ ساتھ نئے چہروںکو بھی انڈسٹری کی جانب لانا ہوگا۔ میں نے دو ، تین موضوع پرکام شروع کر رکھا ہے جن میں سے ایک کی میکنگ کے بعد فلم بینوںکوبہترین تفریح ملنے کے بڑے واضح امکان ہیں۔ میں اپنی نئی فلم میں بھی ماضی کی طرح نوجوانوںکوکام کرنے کا موقع دوںگا تاکہ وہ ایک بہتر پلیٹ فارم کے ذریعے فلم انڈسٹری کا حصہ بن سکیں۔
Load Next Story