شوآرگنائزر یارمحمد شمسی مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے
فرینکفرٹ میں پروگرام کے لیے فنکاروں سے ملاقات اور فلم کی کاسٹ فائنل کرونگا، شمسی
جرمنی میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے اکثر پروگراموںکا انعقاد کرتا رہتاہوں۔، یار محمد شمسی کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو/فائل
پاکستانی نژاد جرمن پروموٹراورشوآرگنائزر یارمحمد شمسی مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وہ پاکستان میں مختصر قیام کے دوران جہاں فرینکفرٹ میں گرینڈ پروگرام کرنے کے لیے معروف فنکاروں اورگلوکاروں سے ملاقات کرینگے وہیں فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے فلم کی کاسٹ کے نام بھی فائنل کرینگے۔
لاہور ائیرپورٹ پر ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے یارمحمد شمسی نے بتایا کہ جرمنی میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے اکثر پروگراموںکا انعقاد کرتا رہتاہوں۔ اس مرتبہ میں پاکستان کے معروف اور نوجوان گلوکاروں اورفنکاروں پرمشتمل ٹیم کے ساتھ پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتاہوں۔ لیکن ان تمام معاملات کو طے کرنے سے قبل میں اپنے پیرومرشد کے سالانہ عرس میں شرکت کرونگااوراس کے بعد اپنے پراجیکٹس کو فائنل کرونگا۔