ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ درست تھا کپتان اے ٹیم
میزبان نے پہلے سیشن میں اچھی بولنگ کی، سخت گرمی میں کھیلنا آسان نہیں، آملا
ابوظبی: شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ روزہ میچ میں ٹاس کے موقع پر پروٹیز قائد گریم اسمتھ پاکستان اے کے کپتان عمر امین سے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل
پاکستان اے کے کپتان عمر امین کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کپتان کو گھیرنے کا منصوبہ کامیاب رہا۔
ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ درست تھا، وکٹ میں موجود نمی سے فائدہ نہیں اٹھا پائے، میچ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ پروٹیز بیٹسمین ہاشم آملا نے کہاکہ میزبان نے پہلے سیشن میں اچھی بولنگ کی، سخت گرمی میں کھیلنا آسان نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق سہ روزہ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقی بیٹسمین چھائے رہے، پاکستان اے کی قیادت کرنے والے نوجوان کھلاڑی عمر امین کا کہنا ہے کہ ہم نے اسمتھ کو گھیرنے کا منصوبہ بنایا جوکامیاب ثابت ہوا، میں اس بارے میں اپنی سینئر ٹیم کو بھی آگاہ کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ ایک بڑی سائیڈ کے خلاف قیادت میرے لیے قیمتی تجربہ ہے،جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے ہمارے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، یہ میری نوجوان ٹیم کے لیے اچھا تجربہ ہے، زیادہ تر کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، پہلا دن ہمارے لیے کافی مشکل تھا ۔ انھوں نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ صبح کے وقت وکٹ میں موجود نمی سے ہمارے بولرز فائدہ اٹھائیں گے مگر حریف بیٹسمین کافی اچھا کھیلے، پروٹیز دنیا کی بہترین ٹیم اور انھوں نے اس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب ہاشم آملا نے کہاکہ ہماری ٹیم نے اچھی پریکٹس کی، کافی عرصے سے ہم نے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے سب کھلاڑی کافی پُرجوش ہیں۔ انھوں نے جیک کیلس کے کھیل کو بھی سراہا جنھوں نے 99 بالز پر 70 رنز بنائے، آملا نے کہا کہ کیلس کیلیے یہ سائیکل پر سواری کرنے جیسا ہے، وہ کل ہی ٹیسٹ میچ کھیل سکتے ہیں، پوری ٹیم کے بارے میں بھی یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہم سب کل سے ہی ٹیسٹ کھیلنے کیلیے تیار ہیں۔
کپتان گریم اسمتھ کے صرف2رنز پر آئوٹ ہونے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ اس سے متاثر نہیں ہوئے بلکہ وہ ہم سب سے زیادہ ٹیسٹ کیلیے تیار ہوں گے، وہ ایک حیران کن اوپننگ بیٹسمین اور کافی محنت سے پریکٹس کرتے ہیں۔ آملا نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلے سیشن میں کافی اچھی بولنگ کی، ہمارے لیے رنز اسکور کرنا مشکل تھا، آئوٹ فیلڈ بھی سلو تھی، میں نے اور الویرو نے وہاں پر کچھ وقت گزارا پھر بیٹنگ آسان ہونا شروع ہوگئی، ابتدائی سیشن میں گرمی بہت زیادہ تھی تاہم دوپہر کو ہوائیں چلنے سے کچھ فرق پڑا، یہ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ تاہم دوسرے یا پھر آخری روز ٹرن ہوسکتی ہے۔