جگہ جگہ جانوروں کی فروخت سے سیوریج کا نظام تباہ ہورہاہے
ناجائز مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے،ساجد جوکھیو
ادارے میں عید الاضحی کے تینوں دن ایمرجنسی نافذ کی جائے،وائس چیئرمین واٹر بورڈ۔ فوٹو: فائل
وائس چیئرمین واٹر بورڈ ورکن سندھ اسمبلی محمد ساجد جوکھیو نے اپنے دفتر میں ضلع ملیر میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس و غیرقانونی مویشی منڈی اور ملیر کے قدیم گوٹھوں میں پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز مویشی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور پانی کا ضیاع اور سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوجاتا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد اور ضلع ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل ملیر مسرور میمن اور ایڈمنسٹریٹر ملیر عبدالحمید جمالی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈاپ ،بن قاسم ،ملیر کے قدیم آبادیوں میں عرصہ دراز سے پانی کی قلت ہے ،36انچ کی لائن سے پانی کی فراہمی آدم ہنگورو گوٹھ اور اس کے اطراف کی آبادی شامل ہے ،مراد گوٹھ، جام گوٹھ ،دیہہ تھانہ یوسی 1 اور اس کے اطراف کی آبادیوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہوپارہی ،لہذا ان کو پانی کی فراہمی کے لیے پرانی لائنوں کی مرمت کا کام ناگزیر ہے ۔
وائس چیئرمین محمد ساجد جوکھیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ان سے نہ صرف گندگی پھیلتی ہے بلکہ امراض پھیلنے کے خدشات بھی لاحق ہیں ،انھوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحیٰ سے پہلے کراچی کے ہر علاقہ میں پانی وسیوریج کے نظام کو بہتر بنانا محکمہ کی ذمہ داری ہے ، لہذا واٹر بورڈ کے تمام افسران اپنے دفاتر تک محدود نہ رہیں،عید الاضحی کے تینوں دن متحرک رہیں اور عید الاضحی کے حوالے سے تینوں دن ایمرجنسی نافذ کی جائے۔