شین واٹسن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک نام بدل کر ’’کریمنل‘‘ لکھ دیا گیا

ہیکر نے تقریباً نصف گھنٹے تک ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے قابو میں کیے رکھا اور کئی نامناسب ٹوئٹس بھی کیں۔

فالوورز کے توجہ دلانے پر واٹسن کا اصل اکاؤنٹ بحال ہوگیا اور تمام غیر شائستہ ٹوئٹس کو بھی حذف کردیاگیا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیاگیا اور کئی نامناسب ٹوئٹس بھی کیں۔


شین واٹسن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیاگیا اور ہیکر نے تقریباً نصف گھنٹے تک ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے قابو میں کیے رکھا اور کئی نامناسب ٹوئٹس بھی کیں۔

اس دوران نامعلوم ہیکر نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں نصب پروفائل تصویر اور نام بھی تبدیل کردیا تھا، واٹسن کا نام بدل کر ' کریمنل ' رکھ دیا گیا تھا،فالوورز کے توجہ دلانے پر واٹسن کا اصل اکاؤنٹ بحال ہوگیا اور تمام غیر شائستہ ٹوئٹس کو بھی حذف کردیاگیا۔
Load Next Story