یونین کونسل کی سطح پرلائبرریوں کا جال بچھایا جائے گاوزیر تعلیم نثارکھوڑو

حکومت تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے،سینئر صوبائی وزیر

صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں قائم اسکولوں کے دورے کریں گے، نثارکھوڑو۔فوٹو: فائل

سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں یونین کونسل کی سطح پر اسکولوں میں لائبریریوں کا جال بچھایا جائے گا ۔


ادب ، تاریخ اور ثقافت کے موضوعات پر کتب خرید کر رکھی جائیں گی ،یہ بات انھوں نے اکادمی ادبیا ت پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھی زبان کے ممتاز شاعر اور دانشور عبدالفتاح ملک کی دو شایع شدہ کتب ''اسین آونگ چاڑھیا''( شاعری )اور ''جمنا کے ساتھ تین دن''( افسانوں کا مجموعہ) کی تقریب پذیرائی کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں قائم اسکولوں کے دورے کریں گے، اساتذہ سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل حل کریں گے، حکومت تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ، مہمان خاص جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ نے کہا کہ فتاح ملک اپنے پیشے وکالت کے تمام شعبوںمیں بھی کامیاب وکیل کی حیثیت سے شہرت حاصل کی اور ادب میں بھی وہ کامیاب رہے۔
Load Next Story