انٹرکانٹی نینٹل کپ کینیا کو پچھاڑ کر افغانستان فائنل میں پہنچ گیا
رحمت شاہ مین آف دی میچ، آئرلینڈ سے مقابلہ یو اے ای میں ہی دسمبر میں ہوگا
آئرلینڈ سے فیصلہ کن معرکہ یو اے ای میں ہی دسمبرمیں کھیلا جائیگا: فوٹو: اے ایف پی / فائل
کینیا کو پچھاڑ کر افغانستان آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
آئرلینڈ سے فیصلہ کن معرکہ یو اے ای میں ہی دسمبرمیں کھیلا جائیگا، چار روزہ میچ میں افغانستان نے کینیا کا قصہ تیسرے دن ہی نمٹا دیا، ورلڈ کپ2015 کیلیے کوالیفائی کرنے والی ایشیائی ٹیم نے8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، افریقی سائیڈ دوسری باری میں 140 پر آئوٹ ہوئی،افغان ٹیم نے فتح کیلیے درکار 70 رنز 2 وکٹ پر بنالیے،144 کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے رحمت شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سیکنڈ الیون نے کینیا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ دسمبرمیں آئرلینڈ سے ہوگا، میچ کے دوسرے دن 93 رنز پر8 وکٹیں کھوکر مشکلات میں گھرجانے والی کینیا کی ٹیم نے آخری 2 وکٹوں کی مدد سے مجموعے کو 140 تک پہنچایا، ہیرن واریا نے36 رنز بناکر مزاحمت کی۔
انھوں نے پہلے نویں وکٹ کیلیے شیم این گوچے کے ہمراہ 30 اور پھر الیجا اوٹینو کے ساتھ 29 رنز جوڑے، وہ آئوٹ ہونے والے آخری پلیئر ثابت ہوئے ، این گوچے11رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ اوٹینو 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے9 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، یامین احمد زئی اور سید شیرزاد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پہلی باری میں 72 رنز کی برتری پانے والی افغان ٹیم کو فتح کیلیے69 رنز کا آسان ہدف ملا، ٹیم نے 14.5 اوورز میں 2 وکٹ پر70 رنز بنالیے، جاوید احمد اور فضل نیازی نے پہلی وکٹ کیلیے22 رنز کی شراکت کی جس میں فضل نیازی کا حصہ 14رنز رہا، جاوید اور رحمت اللہ کی پارٹنر شپ میں ٹیم نے 61 رنز تک رسائی پائی، فتح کے قریب پہنچ کر جاوید28 رنز بناکر میدان بدر ہوگئے، ان کی اننگزمیں پانچ چوکے شامل رہے، رحمت اللہ 23 اور حشمت اللہ4 پر ناٹ آئوٹ رہے، نیما اور نیلسن اوڈھیمو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔