خیبر ایجنسی کو سی پیک میں شامل کردیا گیانورالحق قادری

اربوں روپوں کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی اسکیم شروع کی جائیگی،وفود سے ملاقات

اربوں روپوں کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی اسکیم شروع کی جائیگی،وفود سے ملاقات فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرپیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہمارے بیروزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی اور ہدایت کے مطابق پیشہ وارانہ کورسز بھی کرانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔


وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرپیر نورالحق قادری نے کہاہے کہ ہمارے بیروزگار نوجوانوں کو وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی اور ہدایت کے مطابق پیشہ وارانہ کورسز بھی کرانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اس سال اضافہ کردیا گیا، خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہاکہ ان شاء اللہ جلد خیبر ایجنسی کے عوام بہت بڑی خوشخبری کی طور پر اربوں روپوں کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی اسکیم بہت بڑے پراجیکٹ پر کام کا آغاز دیکھ سکیں گے،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق خیبر ایجنسی کو سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے جوکہ خیبر ایجنسی کی تاریخ میں بہت بڑی کامیابی ہے۔
Load Next Story