دبئی اسلامی بینک نے ویسٹ وہارف کراچی میں 105 ویں برانچ کا افتتاح کردیا

برانچ کا باقاعدہ افتتاح بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے سینئرارکان محمدسلیم الفلاسی اورعبیدالشمسی نے کیا

دبئی اسلامک بینک کی ویسٹ وہارف برانچ کے افتتاح کے موقع پر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سینئر اراکین محمد سلیم الفلاسی،عبید الشمسی، سی ای او جنید احمد اور دیگر موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

دبئی اسلامی بینک نے ویسٹ وہارف کراچی میں اپنی 105 ویں برانچ کا افتتاح کردیا ہے۔


برانچ کا باقاعدہ افتتاح بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے سینئرارکان محمدسلیم الفلاسی اورعبیدالشمسی نے کیا، اس موقع پر دبئی اسلامک بینک کے سی ای اوجنیداحمداورسینئرانتظامیہ بھی موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دبئی اسلامک بینک کے سینئرڈائریکٹران نے کہا کہ مذکورہ برانچ کا قیام انتظامیہ کے لیے باعث مسرت اور اس عزم کا اعادہ ہے کہ دبئی اسلامک بینک پاکستان بھر میں اسلامی بینکاری کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مزید برانچزقائم کرے گا۔ سی ای او جنید احمدنے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے تعاون سے اسلامی بینکاری خدمات ہر پاکستانی کے دہلیز تک پہنچائیں گے، مذکورہ برانچ کاکراچی بندرگاہ سے متصل ہونا کاروباری نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس سے علاقے کی وسیع کاروباری آبادی اورکمرشل کسٹمرز تک باآسانی رسائی ممکن ہوسکے گی۔
Load Next Story