امریکی ماہرین نے پتھروں پر چلنے والا روبوٹ تیار کرلیا

اٹلس نامی روبوٹ بازو ہوا میں پھیلا کر بغیر گرے فاصلہ طے کرسکتا ہے، رپورٹ

جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس روبوٹ کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ہی اس کی صلاحیت کا عملی تجربہ بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
امریکی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیاہے جو نوکیلے اورپتھروں بھرے راستے پر بھی اپنا توازن برقرار رکھ کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انسانی جسامت کی ظاہر شکل اور قدوقامت والے اس روبوٹ کا نام اٹلس ہے جو اپنے بازوئوں کو ہوا میں پھیلا کرانسانوں کی طرح بغیر گرے پتھروں بھرے راسے پر چل کر راستہ آسانی سے طے کرسکتا ہے ۔




جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس روبوٹ کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ہی اس کی صلاحیت کا عملی تجربہ بھی پیش کیا گیا جو ماہرین کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Load Next Story