پہلا ٹیسٹ ولیمسن نے بنگال ٹائیگرز کے حملے ناکام بنا دیے
114 کی اننگز، نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 280 رنز اسکور کیے، فلٹن کی نصف سنچری
114 کی اننگز، نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 280 رنز اسکور کیے، فلٹن کی نصف سنچری فوٹو: اے ایف پی / فائل
چٹاگانگ ٹیسٹ میں سین ولیمسن نے بنگال ٹائیگرز کے حملے ناکام بناتے ہوئے سنچری داغ دی، نیوزی لینڈ نے ابتدائی دن کا اختتام 5 وکٹ پر 280 رنز بنا کر کیا، پیٹر فلٹن نے 73 رنز بنائے، 2 برس بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے عبدالرزاق نے 2 وکٹیں لیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ہمیش ردرفورڈ 34 رنز پر اسپنر سوہاگ غازی کی وکٹ بن گئے، کیچ عبدالرزاق نے تھاما، پیٹرفلٹن نے ان کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز جوڑے ، مشکل وکٹ پر فلٹن نے کین ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، اس دوران انھوں نے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے مارشل ایوب کو مڈ وکٹ کی جانب چھکا جڑ کر اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی، یہاں تک پہنچنے کیلیے انھوں نے 156 گیندوں کا سامنا کیا، فلٹن نے ولیمسن کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 126 رنز جوڑے،کنٹربری سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ اوپنر چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل پارٹ ٹائم اسپنر ناصرحسین کی شارٹ پچ گیند کو ہٹ کرتے ہوئے کورز پر مومن الحق کاکیچ بن گئے۔
دوسرے اینڈ پر موجود ولیمسن نے سنچری کی جانب سفر جاری رکھا،انھوں نے اسپنر سوہاگ غازی کو چوکا رسید کرکے انفرادی اسکور 98 تک پہنچایا اور پھر عبدالرزاق کو اگلے اوور میں گیند باؤنڈری کے پار بھیج کر اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ سابق کپتان روس ٹیلر نے ولیمسن کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز جوڑے جس میں ان کا حصہ 28 تھا، وہ عبدالرزاق کی گیند پر کورز پر نعیم اسلام کا کیچ بنے۔ جیسے ہی 80 اوورز مکمل ہوئے بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم نے دوسری نئی گیند لی جس کی مدد سے دن کے اختتام سے قبل کین ولیمسن اور برینڈن میک کولم کوپویلین واپس بھیج دیا گیا، ولیمسن کو 114 کے انفرادی اسکور پر شکیب الحسن نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ میک کولم 21 رنز پر اسی انداز میں عبدالرزاق کی وکٹ بنے، مارٹن صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔