گولڈ کپ ہاکی فائنل میں رسائی کیلیے جنگ کل ہوگی
واپڈا کا مقابلہ آرمی اور کسٹمز کا پی آئی اے سے شیڈول، آج پہلے راؤنڈ کے میچز مکمل ہو جائیں گے، پورٹ قاسم اور۔۔۔
واپڈا کا مقابلہ آرمی اور کسٹمز کا پی آئی اے سے شیڈول،آج پہلے رائونڈ کے میچز مکمل ہو جائیں گے، پورٹ قاسم اور پی اے ایف کی ٹیموں کو شکست۔ فوٹو: فائل
گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں واپڈا، کسٹمز اور آرمی نے بھی سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا،فائنل میں رسائی کے لیے جنگ جمعے کو ہوگی ، واپڈا کا مقابلہ آرمی اور کسٹمز کا پی آئی اے سے شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں۔ جمعرات کو پہلے راؤنڈ کے میچز مکمل ہو جائیں گے، دفاعی چیمپئن پی آئی اے کے بعدکسٹمز، واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں قدم جمانے میں کامیاب رہیں۔ گذشتہ روز 3 میچز کا فیصلہ ہوا، نیشنل بینک ، نیوی اور واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی۔ پہلے میچ میں نیشنل بینک نے پورٹ قاسم کو یکطرفہ مقابلے میں 3-0 سے شکست دی، وقفے تک فاتح ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، زوہیب، نعیم اور سبطین ایک، ایک گول کرنے میں کامیاب رہے، پورٹ قاسم کی ٹیم کو گیند جال میں پہنچانے کے متعدد مواقع ملے لیکن فارورڈز ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
دوسرے میچ میں نیوی نے پی اے ایف کوایک کے مقابلے میں5 گول سے شکست دی، پہلے ہاف تک اسکور 2-1 تھا، محسن صابر نے 2 بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا جبکہ بابر حسین، محمد صابر اور علی شیر نے ایک، ایک گول کیا، ناکام سائیڈ کا واحد گول محمد مشتاق نے کیا۔تیسرے میچ میں واپڈا نے کسٹمز کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کیا، پہلے ہاف میں اسے 2 گول کی برتری حاصل تھی، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس، وقاص شریف اور اسد نے گول کیے جبکہ کسٹمز کا واحد گول مبشر نے بنایا۔ جمعرات کو مزید 3 میچز ہوں گے، واپڈا کا مقابلہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن سے شیڈول ہے، آرمی کی ٹیم پولیس کے مقابل ہو گی جبکہ پی آئی اے و پورٹ قاسم بھی آمنے سامنے ہوں گے۔
دریں اثنا پاکستان واپڈا کے کوچ اولمپئن ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میں اپنے محکمے کی طرف سے پہلی بار کوچنگ کے فرائض انجام دے رہا ہوں لیکن جونیئر ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کی وجہ سے جدید ہاکی سے بخوبی آگاہ ہوں، میچز کے دوران صورتحال کے مطابق ٹیم کی حکمت عملی ترتیب دیتا اور اس میں کامیاب بھی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ 2011 میں واپڈا کی ٹیم گولڈ کپ اپنے نام کرنے میں سرخرو ہوئی تھی، پُرامید ہوں کہ ہماری ٹیم سابقہ کارکردگی دہراتے ہوئے ایک بار پھر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگی۔