عالمی اسنوکر چیمپئن آصف کا آبائی شہر فیصل آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

کامیابی والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آئندہ بھی ملک کیلیے کارنامے انجام دیتا رہوں گا، محمد آصف

کامیابی والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آئندہ بھی ملک کیلیے کارنامے انجام دیتا رہوں گا، محمد آصف فوٹو: فائل

پہلی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح محمد آصف کا آبائی شہر فیصل آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔


البتہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی نمائندے حسب روایت غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایئر پورٹ نہیں آئے۔ محمد آصف کو ورثا، عزیز و اقارب اور دوستوں نے پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے موجود تھی۔ شہریوں نے اسپورٹس آفیسرز، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، آئندہ بھی ملک کیلیے کارنامے انجام دیتا رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ اب میری نظریں نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع پر مرکوز ہیں۔
Load Next Story