ادارے تباہ ہوچکے تعلیمی ایمرجنسی لگانا ہوگی سینیٹ کمیٹی

ہم نے اپنے لوگوں کو خود جاہل رکھا، آج بچے ہمارے دشمن بن گئے،سینیٹرعبدالنبی بنگش

ہم نے اپنے لوگوں کو خود جاہل رکھا، آج بچے ہمارے دشمن بن گئے،سینیٹرعبدالنبی بنگش. فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے چیئرمین سینیٹر عبدالنبی بنگش نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کاانحصارمین پاور اور زراعت پرہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک کی مین پاورنہ ہونے کے برابر ہے.

آرام پسندی اورقومی جذبے کی کمی نے سرکاری اداروں کوتباہ کرکے رکھ دیاہے اوراگرملک کواندھیروں سے نکالناہے توتعلیمی ایمرجنسی لگانا ہوگی، ہم نے اپنے لوگوںکوخودہی جاہل رکھاہواہے، بنیادی سہولیات اورانصاف تک فراہم نہیںکرسکے یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے اپنے بچے ہمارے دشمن بن چکے ہیں۔




وہ سینیٹ کمیٹی ایجوکیشن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں کمیٹی نے ہائیر ایجوکیشن کے 2.9 بلین روپے حاصل نہ کرنے پرسخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی میںدودفعہ رولنگ بھی دی تھی اوروفاقی وزیراوروسیکریٹری تعلیم سے درخواست بھی کی کہ ہائیرایجو کیشن کے باقی واجبات فراہم کردیے جائیں جس پروفاقی سیکریٹری تعلیم نے فنڈزتین اقساط میںجلدفراہم کرنیکا وعدہ کیاتھا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ سیکٹرکے لوگوںکوبھی ٹریننگ میںشامل کیا جائے اورمعیاری اورجدیدٹریننگ کیلئے انتظامات کئے جائیں، وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کمیٹی کویقین دلایاکہ حکومت ایسی پالیسی مرتب کررہی ہے جس سے ادارے کی کارکردگی جلد بہترہوجائیگی۔

Recommended Stories

Load Next Story