تاریخ مسخ کرکے شہروں کے نام بینظیر نہ رکھے جائیں جسٹس جمالی
نوابشاہ کیلیے زمین نواب خان نے دی تھی،سرکاری اسکول کے نام کے مقدمے میں ریمارکس
نوابشاہ کیلیے زمین نواب خان نے دی تھی،سرکاری اسکول کے نام کے مقدمے میں ریمارکس۔ فوٹو: فائل
SARGODHA:
سپریم کورٹ نے جہلم میں سرکاری اسکول کا نام تبدیل کرنے کیخلاف محکمہ تعلیم پنجاب کی اپیل پرڈسٹرکٹ کونسل جہلم کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا اگر لوگوں نے سرکاری اداروںکے نام اپنی مرضی سے رکھنے ہیں تو حکومت کیا کر رہی ہے ۔فاضل جج نے کہا حکومت بھی پیچھے نہیں رہی ،اسلام آبادکے پہلے ایئرپورٹ کا نام بینظیر ایئرپورٹ رکھا گیا اب دوسرے کا بینظیر ٹو اور تیسرے کا بینظیر تھری رکھ دینگے ۔فاضل جج نے کہا نوابشاہ کیلئے ساری زمین نواب خان نے دی جس کی وجہ سے نام نوابشاہ رکھا گیا اب اس کا نام بھی بینظیر آباد رکھ لیا گیا ہے۔
آن لائن کے مطابق جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا محترمہ بینظیر بھٹوکی خدمات کا اعتراف اپنی جگہ مگر تاریخی شہروںکی تاریخ کو مسخ کرکے انکے نام بینظیرکے نام پر نہ رکھے جائیں،فاضل جج نے کہا کچھ علاقوں کی تاریخی حیثیت ہے جو برقرار رہنی چاہیے۔عدالت نے کہانام تبدیل کرنیکا یہ سلسلہ چل نکلا تو ہر آنیوالی حکومت ماضی کی حکومتوںکے مقررکردہ نام ختم کرکے اپنے دوستوںکے ناموں پر رکھنا شروع کردے گی ۔