آواران امدادی سرگرمیوں میں مصروف لیویز اہلکاروں پر فائرنگ
ماروی میمن اور وزیر حقوق نسواں پنجاب حمیدہ وحید الدین امدادی سامان لیکر آواران پہنچ گئیں
ماروی میمن اور وزیر حقوق نسواں پنجاب حمیدہ وحید الدین امدادی سامان لیکر آواران پہنچ گئیں۔ فوٹو: فائل
بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلیف کے کاموں میں مصروف لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو لیویز اہلکار مشکے کے علاقے جائو میں متاثرین کیلیے امدادی کاموں میں مصروف تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ این این آئی کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی سامان لیکر مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن اور صوبائی وزیر حقوق نسواں پنجاب حمیدہ وحید الدین آواران پہنچیں اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد اور دوبارہ بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،انھوںنے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر آواران آئی ہیں اور حکومت پنجاب اس مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کیساتھ ہے۔