ایکسپریس کی اردو کانفرنس دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد شروع
بھارت سے شمیم حنفی، خوشبیر سنگھ، زبیر رضوی اور بنگلہ دیش سے محمودالاسلام لاہور پہنچ گئے
اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وفد کے ارکان دائیں سے بائیں شمیم حنفی، زبیر رضوی، خوشبیر سنگھ شاد اور کنول لاہور ایئرپورٹ سے باہر آ رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
FAISALABAD:
ایکسپریس میڈیا گروپ کی '' اردو کے حل طلب مسائل اور نئی نسل ''کے موضوع پر دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہو گیا ہے۔
بھارت سے 4 رکنی وفدگزشتہ شب لاہور پہنچ گیا۔ وفد میں شمیم حنفی، خوشبیر سنگھ شاد، زبیر رضوی شامل ہیں۔
یہ کانفرنس12اور 13اکتوبر کو آواری ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پوری دنیا سے نامور ادیب، شاعر اور محقق شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ شب بنگلہ دیش سے محمودالاسلام اور کراچی سے سلمان فضلی لاہور پہنچ گئے۔