انڈس موٹرز کا پیداوار میں کمی کے باوجود ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں یہ عمومی سوچ پائی جاتی ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیاں بتدریج مہنگی ہو گئی ہیں،ترجمان

پاکستان میں یہ عمومی سوچ پائی جاتی ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیاں بتدریج مہنگی ہو گئی ہیں،ترجمان ۔فوٹو:فائل

انڈس موٹرز کمپنی نے پیداوار میںکمی کے باوجود ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


انڈس موٹرز نے ستمبر کے آخری 15 دنوں میں کام بند رکھنے کے بعد یکم اکتوبر سے 50 فیصد پیداوار کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کمپنی کے مطابق اس وقت مْلک معاشی سست روی سے گزر رہا ہے اور مارکیٹ کی مجموعی حالت بدستور غیرمستحکم ہے، یہ بلاشبہ ایک مشکل صورتحال ہے جس کے اہم ترین عوامل روپے کی قدر میں کمی، کار فنانسنگ میں کمی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز اور پیداواری لاگتوں میں اضافہ ہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملازمتیں معطّل نہیں کریں گے اور اس مالی بوجھ کو ہم خود برداشت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں یہ عمومی سوچ پائی جاتی ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیاں بتدریج مہنگی ہو گئی ہیں اور ان کی افادیت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
Load Next Story