عراق دہشتگردی کے الزام میں 42 افراد کو پھانسی دیدی گئی
دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک عورت سمیت 42 افراد کو پھانسی دی، عراقی وزیرانصاف
عراق میں رواں برس 132 افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے. فوٹو: فائل
KARACHI:
عراق میں حکومت نے شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک ہفتہ کے دوران دہشت گردی کا الزام ثابت ہونے پر ایک خاتون سمیت 42 ملزمان کو پھانسی دے دی۔
عراق کے وزیر انصاف حسن الشمری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر ملک کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک عورت سمیت 42 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ عراقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی صرف 2 دنوں میں 23 افراد کو پھانسی کی سزا دی تھی جس میں سے 20 پر دہشت گردی کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عراق میں رواں سال132 افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے، دوسری جانب فرقہ وارانہ فسادات میں رواں سال اب تک 4 ہزار 9 سو سے زائد افراد مارے چا چکے ہیں۔