ڈنگی وائرس اور ملیریا سے متاثرہ درجنوں افراد اسپتال میں داخل

آئندہ تین دن بعد کراچی میں دوبارہ جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم شروع کی جارہی ہے

شہری فل آستین والے کپڑے پہن کر سوئیں،گھراورگلی کی صفائی رکھیں،ماہرین۔ فوٹو: فائل

ماہرین طب نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈنگی وائرس اور ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،مختلف اسپتالوں میںیومیہ درجنوں مرض رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔


ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونیوالی بارش کے نتیجے میں مچھروں اورڈنگی وائرس کا سبب بننے والے مادہ مچھر ایڈیزایجپٹی کی افزائش نسل شروع ہوگئی ہے جو وبائی صٓورت اختیارکرسکتی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز بلدیہ عظمی ڈاکٹر شوکت زمان کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دن بعد کراچی میں دوبارہ جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم شروع کی جارہی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں فل آستین والے کپڑے پہن کر سوئیں جبکہ چھوٹے اور نوزائیدہ بچوں کو رات میں اچھی طرح حفاظتی اقدامات کے تحت سولایاجائے۔
Load Next Story