کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی
بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 17.76 پوائنٹس کے اضافے سے 21674.98 پوائنٹس پر بند ہوا
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ فوٹو: آن لائن
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بدترین مندی کے بعد جمعرات کو محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی۔
بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 17.76 پوائنٹس کے اضافے سے 21674.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 20.62 پوائنٹس کی تیزی سے 16439.94 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 2.29 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 36.02 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 181 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا، مارکیٹ سرمائے کی مالیت 14ارب47کروڑ48لاکھ 43 ہزارروپے بڑھ کر 51 کھرب 74 ارب 91 کروڑ 71 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر9 کروڑ 82 لاکھ 11 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا جو بدھ سے 20.77فیصدکم ہے۔