ترسیلات زر پہلی سہ ماہی میں 393 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
سال بہ سال9.14فیصدزائد،سعودی عرب1.1ارب،متحدہ عرب امارات78.4 کروڑ اور امریکا سے62.5کروڑڈالر موصول
ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1 ارب 28 کروڑ 34 لاکھ 10ہزار ڈالر وطن بھیجے جو اگست میں موصولہ 1ارب 24کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر سے3.37 فیصد زیادہ ہیں۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 3 ماہ کے دوران 3 ارب 92 کروڑ 79 لاکھ 40ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ہیں۔
جبکہ ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1 ارب 28 کروڑ 34 لاکھ 10ہزار ڈالر وطن بھیجے جو اگست میں موصولہ 1ارب 24کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر سے3.37 فیصد زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.14فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3ارب59کروڑ 91 لاکھ10ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں۔ ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ عید الاضحی بھی بتائی جاتی ہے۔
کیونکہ عید قربان پر سمندر پار پاکستانی اپنے اہل خانہ کو عید کی تیاریوں اور خاص کر قربانی کے لیے زرمبادلہ ارسال کرتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ کے دوران زیادہ تر ترسیلات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، بحرین، کویت، قطر، عمان اور یورپی یونین ممالک سے کی گئیں، پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب سے 1ارب10کروڑ61لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 78 کروڑ 44لاکھ ڈالر، امریکا سے 62کروڑ 48 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 61کروڑ ڈالر، جی سی سی ممالک سے 44کروڑ71لاکھ ڈالر اور یورپی یونین ممالک سے 10 کروڑ91لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھی موصول ہوئی ہیں۔