تھیٹر کی ترقی میں نئے فنکاروں نے کردارادا کیا اقبال لطیف

استاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انہی کا ڈرامہ پیش کیا،علی بلوچ

فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل کی آڈیو وویژل کمیٹی کے چئیرمین اور ٹی وی پروڈیوسر اقبال لطیف نے کہا کراچی میں تھیٹر کی ترقی اور فروغ میں آرٹس کونسل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان دنوں کراچی میں تھیٹر بہت کامیابی سے جاری ہے سینئر فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں نے بہت ذوق شوق سے تھیٹر میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اگر نئے فنکار کسی بھی ڈرامے کی کامیابی میں کوئی اہم کردار ادا کرتے ہیں تو یہ بہت خوش آئیند ہے۔




یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی آڈیو وویژل کمیٹی اور مکتب تمثیل کے اشتراک سے پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے ''ٹھگوں کی ٹولی'' کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، ڈرامے کے ڈائریکٹر علی بلوچ نے کہا اسٹیج کے مشہور رائٹر اور ڈائریکٹر سلیم کلیانوی (مرحوم) میرے استاد تھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میں اس ڈرامے کو پیش کرنے کافیصلہ کیا۔
Load Next Story