بچوں کیلیے دلچسپ موضوعات پرفلمیں بنانا چاہئیں ثمینہ پیرزادہ

ملک کے موجودہ حالات میں ہرشخص کچھ نیا اوربہترچاہتا ہے

ہمیں اپنی نئی نسل کوان کی منشاکے مطابق کام کرنے دیناچاہیے ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ثمینہ پیرذادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے لیے دلچسپ موضوعات پرفلمیں بنائی جانی چاہئیں ۔


ملک کے موجودہ حالات میں ہرشخص کچھ نیااوربہترچاہتاہے ہمیں اپنی نئی نسل کوان کی منشاکے مطابق کام کرنے دیناچاہیے نوجوانوں کے پاس نئے آئیڈیازہیں جس کی ہمیشہ سے ہمیں ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھاکہ ٹیلی وژن پرجولوگ کام کررہے ہیں انھیں بھی چاہیے کہ بچوں کے لیے ڈرامے اورفلمیں بنائیں تاکہ انھیں یہ محسوس نہ ہوکہ ان کے لیے کام نہیں کیا جارہا۔ آئندہ ماہ میں نے کوشش کی ہے کہ لاھورمیں ایک کانفرنس کاانعقاد کروں جس میں بھارتی ڈائریکٹرز کو بھی مدعو کیا ہے۔
Load Next Story