ٹی 10 لیگ کی کہکشاں میں 16 پاکستانی ستارے سج گئے
آفریدی، شعیب،حفیظ، عامر،وہاب کے ساتھ عمران نذیرایکشن میں نظر آئیں گے
کئی کرکٹرز شرکت کیلیے تاحال پی سی بی کی جانب سے این او سی کے منتظر۔فوٹو: فائل
ٹی10لیگ کی کہکشاں میں 16پاکستانی ستارے بھی سج گئے۔
14 سے 24 نومبر تک یو اے ای میں شیڈول ٹی ٹین لیگ کیلیے ڈرافٹ کا عمل بدھ کو مکمل ہوگیا تھا،اس میں پاکستان کرکٹرز شاہد آفریدی (آئیکون پلیئر)، فہیم اشرف، محمد حفیظ، عماد وسیم، عمران نذیر، حارث رؤف، معازخان اور سہیل اختر قلندر ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
شعیب ملک، محمد حسنین، عامر یامین، سہیل تنویر دہلی بلز ٹیم میں شامل ہوئے، محمد عامر ایونٹ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ابوظبی میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں،اس فرنچائز نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلیے کوچ بیلس کی خدمات حاصل کی ہیں، محمد عرفان کو مراٹھا عریبیئنز، انور علی کو دکن گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہاب ایونٹ میں ناردرن واریئرز کی نمائندگی کرینگے۔
آئیکون پلیئرز میں معین علی ٹیم ابوظبی، ایون مورگن دہلی بلز، ہاشم آملہ کرناٹکا ٹسکرز، ڈیرن سیمی ناردرن واریئرز، کرس لین مراٹھا عریبیئنز، شین واٹسن دکن گلیڈی ایٹرز اور تھشارا پریرا بنگلہ ٹائیگرز کے اسکواڈز کی زینت بنے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے تاحال پی سی بی کی جانب سے این او سی کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر کھلاڑیوں کو آسانی سے اجازت مل جائیگی، دیگر کے حوالے سے فیصلہ قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔نومبر میں ہی پاکستان کو دورئہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہیں۔