یوراج سنگھ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکا خیز واپسی
35 گیندوں پر ناقابل شکست77کی اننگز،فنچ کے89رنز آسٹریلیا کے کام نہ آئے
ٹی20 انٹرنیشنل: بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ کا دلکش شاٹ، انھوں نے آسٹریلیا کیخلاف طوفانی اننگز کھیلی ۔ فوٹو: بی سی سی آئی
یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکا خیز واپسی کرتے ہوئے بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف واحد ٹوئنٹی 20 میں 6 وکٹ سے فتح دلادی۔
انھوں نے35 گیندوں پر ناقابل شکست 77 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، 202 رنز کا ہدف میزبان سائیڈ نے 2بالز قبل 4 وکٹ پر حاصل کیا، اس سے قبل کینگروز نے 7 وکٹ پر 201 رنز بنائے، ایرون فنچ کے 89 رنز رائیگاں رہے، بھونیشورکمار اورونے کمار نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ سنبھالنے والی بھارتی ٹیم کو 202 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹ پر 19.4 اوورز میں حاصل کیا، روہت شرما صرف 8 رنز پر کلنٹ میک کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، سریش رائنا کو 19 رنز پر کولٹیر نیل نے قابو کیا، کیچ واٹسن نے تھاما، شیکھر دھون، ڈہورٹی کی گیند پر اسٹمپڈہوئے، انھوں نے 32 رنز بنائے، ویرت کوہلی کو 29 رنز پر میک کے نے فالکنر کا کیچ بنایا۔
یوراج سنگھ نے ناٹ آئوٹ 77 رنز بنائے، انھوں نے 35 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکے اور 8 چوکے جڑے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی 24 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 54 کے مجموعی اسکور پر گری جب نک میڈنسن 34 رنز بناکر بھونیشور کمار کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شین واٹسن کا آئی پی ایل کھیلنے کا تجربہ کسی کام نہ آیا انھیں صرف 6 رنز پر ونے کمار نے ایل بی ڈبلیو کرکے واپسی کا پروانہ تھما دیا، کپتان جارج بیلی کو تو ونے کمار نے کھاتہ تک کھولنے کی مہلت فراہم نہیں کی ، کیچ تھامنے والے ہاتھ جڈیجا کے تھے۔ گلین میکسویل جب جڈیجا کی گیند پر ایشانت شرما کا کیچ بنے تو ان کے نام کے آگے 27 رنز درج تھے۔ ایرون فنچ نے 89 رنز بناکر ونے کمار کی گیند واپس ان کے ہاتھوں میں تھما دی۔