چٹاگانگ ٹیسٹ کیوی لوئر آرڈر بھی بنگلہ دیش کیلیے وبال جان بن گیا
واٹلنگ کی آٹھویں پوزیشن پربیٹنگ کرتے ہوئے سنچری، نمبر11بولٹ نے ففٹی بنائی
واٹلنگ کا شاندار کھیل جاری رہا، ٹریور بولٹ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ فوٹو: فائل
چٹاگانگ ٹیسٹ میں کیوی لوئر آرڈر بھی بنگلہ دیش کیلیے وبال جان بن گیا، بریڈلی جان واٹلنگ نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری داغ دی۔
11 ویں پوزیشن کے بیٹسمین ٹریور بولٹ بھی ناقابل شکست ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، ٹیم نے پہلی اننگز میں 469 رنز اسکور کیے، جواب میں میزبان ٹیم نے2وکٹ پر 103رنز بنا کر دوسرے دن کا اختتام کیا، مومن الحق 77پر ناقابل شکست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے5وکٹ پر280رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، مارٹن اور اینڈرسن1،1 رن بنا کر جلد ہی رخصت ہو گئے، وکٹیں بالترتیب ربیع الحسن اور عبدالرزاق کے حصے میں آئیں، 282پر 7وکٹوں کے حصول نے بنگال ٹائیگرز میں نیا جوش بھر دیا، مگر واٹلنگ اور بریسویل نے آٹھویں وکٹ کیلیے57رنز جوڑ کر مہمان ٹیم کی مشکلات کم کر دیں، اس میں بریسویل کا حصہ29رنز کا رہا، انھیں سوہاگ غازی نے بولڈ کیا، سودھی کو شکیب نے1رن پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
واٹلنگ کا شاندار کھیل جاری رہا، ٹریور بولٹ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، میزبان بولرز کے تمام حربے ان کیخلاف ناکام ہوتے گئے، یوں آخری وکٹ کیلیے127رنز کی شراکت وجود میں آئی، واٹلنگ 103رنز بنانے کے بعد مشفیق کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوئے، کامیاب بولر مومن الحق تھے، انھوں نے182گیندوں کا سامنا کیا اور6چوکے و 2چھکے لگائے، بولٹ نے ناقابل شکست 52رنزاسکور کیے، عبدالرزاق نے 147رنز کی پٹائی برداشت کرتے ہوئے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیش کے اوپنرز8رنز پر رخصت ہو گئے، تمیم اقبال (صفر) کو دوسری ہی گیند پر بولٹ نے ولیمسن کا کیچ بنوا دیا، انعام الحق3رنز پر بریسول کا شکار بنے، مارشل ایوب21اورمومن الحق 77نے دن کے اختتام تک مجموعے کو103تک پہنچایا۔