اسپنرز کی خطرناک ڈلیوری کو ’’دوسرا‘‘ کا نام معین خان نے دیا ثقلین مشتاق
اسٹمپ مائیکرو فون سے یہ لفظ کمنٹیٹرز میں سے کسی نے سن لیا اور دنیا پر ظاہر کردیا
یہ ایجاد ثقلین کی ہے اس لیے انھیں ہی کریڈٹ ملنا چاہیے۔۔فوٹو: فائل
اسپنرز کی خطرناک ڈلیوری کو ''دوسرا'' کا نام سابق پاکستانی کپتان معین خان نے دیا تھا۔
اس کا انکشاف انھوں نے خود کیا، معین خان نے کہا کہ اس گیند کے موجد درحقیقت ثقلین مشتاق ہیں ہم جب انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز وغیرہ کے خلاف کھیلتے تھے تو میں وکٹوں کے عقب سے ثقلین کو دوسرا کرنے کو کہتا چونکہ بیٹسمین اردو نہیں جانتے تھے اس لیے علم ہی نہیں ہوپاتا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور ثقلین وہ خطرناک گیند کرتا، اسٹمپ مائیکرو فون سے یہ لفظ کمنٹیٹرز میں سے کسی نے سن لیا اور دنیا پر ظاہر کردیا، مجھے خوشی ہے کہ اس خاص گیند کا نام میں نے رکھا مگر چونکہ یہ ایجاد ثقلین کی ہے اس لیے انھیں ہی کریڈٹ ملنا چاہیے۔