مجسٹریٹ کی موجودگی میں فینسی نمبرپلیٹس کیخلاف مہم چلائی جائے
عدالتی احکام کی روشنی میں مہم کوموثربنایاجائے،کمشنرکا ایڈیشنل آئی جی پولیس کوخط
کم از کم دو اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔فوٹو:فائل
کمشنر کراچی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران امن و امان اور دیگر معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کیلیے مجسٹریٹس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے تحریر کردہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکام کی روشنی میں مذکورہ مہم کو موثر بنانے کے لیے متعلقہ کم از کم دو اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے کہ کراچی پولیس کے بعض افسران غیر قانونی طور پر پرائیویٹ این جی اوز کی مدد سے فینسی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی میں ملوث ہوگئے تھے اورمتعدد گاڑیوں کو روک کر نہ صرف پریشان کیا جا رہا تھا بلکہ مبینہ طور بھاری رشوت وصول کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔