عید پرسرکاری تعطیلات 4نہیں3ہونگی نوٹیفکیشن جاری کردیاوزارت داخلہ
موجودہ حکومت کام کرنے پریقین رکھتی ہے اس لیے عیدپرزیادہ چھٹیاں دینے سے گریز کیا گیا ہے
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 15 سے 17اکتوبرتک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔فوٹو: فائل
وزارت داخلہ نے واضح کیاہے کہ عید پرسرکاری تعطیلات4نہیں3ہوں گی۔
اس بارے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیاجاچکاہے،جمعرات کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے سرکاری چھٹیوں پرپائے جانے والے ابہام کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کیونکہ موجودہ حکومت کام کرنے پریقین رکھتی ہے اس لیے عیدپرزیادہ چھٹیاں دینے سے گریز کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران پیرکے علاوہ جمعہ ورکنگ ڈے ہوں گے تاکہ سرکاری دفاتر ،بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کام ہوسکے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 15 سے 17اکتوبرتک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
عید الاضحیٰ 16 اکتوبربروزبدھ کوہوگی۔ اس سے پہلے وزرات داخلہ نے 15 سے 18اکتوبرتک تعطیلات کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے 4 کے بجائے 3سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں تمام سرکاری اورنجی اداروں کو 3 تاہم تعلیمی اداروں کو اتوار 21 اکتوبر تک چھٹیاں ہوں گی اورتعلیمی ادارے 22اکتوبرپیرسے کھلیں گے۔