صدر مملکت کے رشتے داروں سے بھتہ مانگنے کا دوسرا ملزم پکڑا گیا رینجرز
رینجرز کا نیا آباد، لانڈھی ، مچھر کالونی، تبت سینٹر، نارتھ کراچی، ایف سی ایریا ، یوسف مارکیٹ، میں سر چ آپریشن
قصبہ کالونی سے حراست میں لیے گئے سیاسی جماعت کے کارکنان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ فوٹو :ایکسپریس ۔فائل
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مارکارروائیوں کے نتیجے میں229 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
سی آئی یو پولیس نے فردوس کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مملکت کے رشتے دار سے بھتہ طلب کرنیوالے گرفتار نعیم بکک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ، ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نعیم بکک شاہد بکک کا بھائی ہے جو گزشتہ دنوں گرفتار ہو چکا ہے،گرفتار ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ قائد آباد پولیس نے دائود چورنگی سے ملزم سکندر حیات ولد عمر فاروق سواتی کو گرفتار کر کیدستی بم،3 نائن ایم ایم پستول، ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ الفلاح پولیس نے سلمان ٹیرس کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل مسلم شاہ کے قتل میں ملوث ملزم مصطفی عرف قریشی کو گرفتار کر لیا۔
چاکیواڑہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے خالی کنٹینر برآمد کر لیا۔ ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 67 ملزمان کو گرفتار کر کے2 رائفلیں، ایک رپیٹرز،2 موٹر سائیکلیں، 5 چنگ چی رکشے اور منشیات برآمد کر لی، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں 24 مفرور اور2 اشتہاری ملزمان شامل ہیں، پیر آباد سے2 بھتہ خور اور حیدری سے ٹارگٹ کلرکو گرفتار کیا ہے۔ سائوتھ زون پولیس نے 33 ملزمان کو گرفتار کر کے 12پستول ، ایک ریوالور،2 کلاشنکوف برامد کرلیں، ڈی آئی جی سائوتھ عبدالخالق شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں15مفرور ایک اشتہاری شامل ہیں۔ ایسٹ زون پولیس نے 84 ملزمان کو گرفتار کر کے 13 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں34 مفرور اور4 اشتہاری ملزمان اور ایک مشکوک ملزم بھی شامل ہے۔
رینجرز نے لیاری کے علاقے نیا آباد، مومند گوٹھ ،اﷲ داد گوٹھ ، لانڈھی ، مچھر کالونی، تبت سینٹر،خدا کی بستی ، نارتھ کراچی ، ایف سی ایریا ، یوسف مارکیٹ،گرین ٹائون ،موریہ گوٹھ ،ملیر،کوکن سوسائٹی میں سر چ آپریشن اور لاسی گوٹھ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 36 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی رینجرز نے تمام ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، رینجرز ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور گینگ وار گروپ سے ہے، رینجرزذرائع کے مطابق رینجرزنے قصبہ کالونی میں میں چھاپہ مار کر عمیر عرف چنٹو اور ریحان عرف قریشی کو حراست میں لے لیا ، حراست میں لیے جانے والے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔