تعلیم ہی قیام امن کیلیے موثر ہتھیار ہے بلاول بھٹو زرداری
ملالہ یوسف زئی کی بچیوں کی تعلیم کیلیے جدوجہد پرامن، ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد بنے گی
دنیاکی کوئی قوم بھی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے سوا ترقی نہیں کر سکتی۔۔فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیاکی کوئی قوم بھی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے سوا ترقی نہیں کر سکتی۔
بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے ماہرین تعلیم کو دعوت دی کہ وہ ملک کو جہالت سے نکالنے کیلیے بچیوںکی تعلیم کیلیے نئے آئیڈیازکیساتھ آگے آئیں، جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی پاکستانی بچیوں کی تعلیم کے لیے جو جدوجہدکررہی ہیں۔
ان کاوشوں سے پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد مضبوط ہوگی،انکا مشن کہ ''ایک بچہ، ایک استاد، ایک کتاب ایک قلم دنیاکو تبدیل کرسکتا ہے''پوری دنیا کیلیے ایک پیغام ہے، تعلیم ہی قیام امن کیلیے موثر ہتھیار ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان میں بچیوں میں خواندگی کی شرح 12 فیصد ہے جسے بڑھانے کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔