آئندہ سہ ماہی میں ریل کرایے مزید کم کرینگے سعد رفیق
کراچی میں سرکلر ریلوے اگلے سال شروع کردینگے، ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی،وزیرریلوے
بزنس ٹرین کے پارٹنر سینیٹر ظفر اقبال کو 20 کروڑ کی رعایت اقتصادی کمیٹی نے دی۔ فوٹو: این این آئی/فائل
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری نہیں کی جائے گی، آئندہ سال مزید127انجن پاکستان ریلوے میں شامل کیے جائیں گے۔
ریلوے میں کرپشن کے7 مزید کیسز جلد نیب کے حوالے کیے جائیںگے جبکہ نیب میں زیرالتوا 6 کیسوںکی جلد تحقیقات مکمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، پرائیویٹ پبلک پارٹنرشب سے مسافر بردار ٹرینیںچلائی جائیں گی، آئندہ کوارٹر( سہ ماہی)میںریلوے ٹرینوںکے کرایے مزیدکم کیے جائیں گے۔اسلام آبا د میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میں اگلے سال سرکلرریلوے کا آغاز کردیاجائے گاجبکہ لاہورمیں میٹروٹرین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات چیت چل رہی ہے، ریلوے میں کرپشن کے 6 کیس نیب میں ہیں،7 مزیدکیس تیارکرلیے۔
نئے چیئرمین نیب کے چارج سنبھالتے ہی پوری ٹیم کے ساتھ جاکریہ کیس دائر کردوں گا، نیب کو75انجنوں کی خریداری سے متعلق کیس بھی بھجوائیں گے ، بزنس ٹرین کے پارٹنرسینیٹرظفراقبال سے55کروڑلیے جانے تھے تاہم پیپلز پارٹی کے دور میں35کروڑکردیے گئے،ظفراقبال کو کابینہ کی اقتصادی کمیٹی سے یہ رعایت دلوائی گئی،مال بردارگاڑیوںکے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوںنے کہا مال بردارگاڑیاںچلانے کیلیے این ایل سی سے معذرت کرلی، مال بردار ٹرینیں پرائیویٹ پارٹنرشپ میں نہیں چلائیں گے۔