سوکا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب آج سجے گی
سنگل لیگ کی بنیاد پر 80 میچز کھیلے گئے، پاکستان کا سفر گروپ مرحلے میں تمام
سنگل لیگ کی بنیاد پر 80 میچز کھیلے گئے، پاکستان کا سفر گروپ مرحلے میں تمام۔ فوٹو: فائل
دوسرے سوکا ورلڈ کپ کا فائنل اوراختتامی تقریب اتوار کو یونان کے شہر کریٹ کے دی لیثرلیگز اسٹیڈیم پر منعقدہوگی۔
ایونٹ میں 5،5 ٹیموں پرمشتمل 8گروپ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر 80میچزکھیلے گئے۔ہرگروپ کی 2ٹاپ ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔
گروپ 'اے' سے یونان ، میکسیکو، گروپ 'بی' سے برازیل ، کروشیا، گروپ 'سی' سے پولینڈ، لتھوینیا،گروپ 'ڈی 'سے انگلینڈ ، بلغاریہ، گروپ 'ای' سے قازقستان، امریکا، گروپ 'ایف' سے روس ، مالڈوا، گروپ 'جی' سے فرانس ، اسکاٹ لینڈ اور گروپ 'ایچ ' سے ہنگری اور سلووینیا نے راؤنڈ 16 میں رسائی پائی۔
بعدازاں پہلے پری کوارٹر فائنل میں روس نے امریکا کو 0-2 سے ہرادیا، انگلینڈ نے لتھونیا کو 0-3 سے زیر کیا، پولینڈ نے بلغاریہ کیخلاف 0-3 سے فتح پائی، یونان نے کروشیا کو 0-2 سے قابو کیا، میکسیکو نے برازیل کیخلاف 0-2 سے جیت کو اپنا مقدر بنایا، اتوار کو سیمی فائنلز، تھرڈ پوزیشن اور فائنل کھیلا جائیگا۔
رنگارنگ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔