قائد آباد بلدیہ ٹاؤن ٹریفک حادثے اور کرنٹ لگنے سے2کمسن بچیاں ہلاک
مظفر آباد کالونی میں تیز رفتار ٹریلر نے2 سالہ رابعہ کو روند ڈالا
ڈرگ روڈ پر ٹرین کی زد میں آکر عاطف ہلاک ہوگیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات کے دوران 2 سالہ بچی سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے مظفر آباد کالونی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 2 سالہ رابعہ دختر یار زمان ہلاک ہوگئی ، ایس ایچ او قائد آباد صداقت حسین نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، متوفیہ علاقے کی ہی رہائشی تھی ، واقعے کے بعد حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا، سولجر بازار کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آکر35 سالہ کاشف ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ۔
متوفی گارڈن کا رہائشی تھا ، علاوہ ازیں ڈرگ روڈ پر ٹرین کی زد میں آکر 25 سالہ عاطف ولد عبدالشکور ہلاک ہوگیا ، ڈرگ روڈ ریلوے چوکی انچارج اشفاق احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی ٹرین کی پٹڑی عبور کررہا تھا کہ سکھر ایکسپریس کی زد میں آگیا ، متوفی لانڈھی لعل آباد کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 10 شائستہ دختر ضیا ہلاک ہوگئی، متوفیہ کے ورثا قریبی اسپتال لے گئے جہاں موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش اپنے ہمراہ گھر لے گئے ۔
سائٹ ایریا کے علاقے نورس چورنگی کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، دریں اثنا شیر شاہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 سالہ اقصیٰ ، سہراب گوٹھ میں 20 سالہ طارق جبکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں 45 سالہ عشرت زخمی ہوگئی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔