چنگ چی رکشوں کی بندش سے30ہزار خاندان فاقہ کشی کا شکار
چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کرانے اور ٹیکس دینے کو تیار ہیں،عوام چنگ چی رکشوں کی بندش سے مشکل کا شکار ہیں،ابرار حسین
چنگ چی رکشے میں مسافر خطرناک انداز سے سفر کررہے ہیں،چنگ چی رکشوں پر پابندی آج ختم ہوجائے گی ۔فوٹو : ایکسپریس
شہر میں 3 دن سے چنگ چی رکشے بند ہونے سے 30 ہزار خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔
جبکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے چنگ چی رکشوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،شہر میں 23 ہزار چنگ چی رکشے 100مختلف روٹس پر چل رہے تھے، ایک چنگ چی رکشا روزانہ 5 مرتبہ (10اپ اینڈ ڈاؤن) چکر لگاتا تھا، چنگ چی رکشے میں ڈرائیور سمیت 7مسافر بیٹھتے تھے اور روزانہ ایک چنگ چی رکشے میں 70 سے زائد مسافر سفر کرتے تھے،چنگ چی رکشہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات ابرار حسین نے بتایا کہ شہر میں23 ہزار چنگ چی رکشوں میں 14 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں اورکاروبار سے 23 ہزار ڈرائیوروں سمیت 40 ہزار افراد منسلک ہیں۔
ٹرانسپورٹ میں کمی سے اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، غریب پڑھے لکھے نوجوان چنگ چی رکشہ خریدکر خاندان کی کفالت کرتے ہیں،چنگ چی رکشہ کی قیمت 80 ہزار ہے روزانہ10نئے رکشے سڑکوں پر آرہے ہیں، موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیاں اب چنگ چی رکشے بنارہی ہیں، اب تک اس شعبے میں 2 ارب 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے،چنگ چی رکشوں پر ٹریفک پولیس نے پابندی لگادی جس سے ہزاروں افراد متاثر ہورہے ہیں بلکہ اس کاروبار سے وابستہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو بھی فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت پالیسی کا اعلان کرے ہم چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کرانے اور حکومت کو ٹیکس دینے پر تیار ہیں۔