ہوم ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا نے 8 فاسٹ بولرز کا ابتدائی انتخاب کرلیا
متعلقہ اسٹیٹس کو انھیں میگا سیریز کیلیے تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
انگلینڈ سے ہر ٹیسٹ کیلیے ہمیں 8 فاسٹ بولرز دستیاب ہوں گے،ٹیم پرفارمنس منیجر ۔فوٹو: فائل
آسٹریلیا نے نومبر سے شروع ہونے والی ہوم ایشز سیریز کیلیے 8 فاسٹ بولرز کا ابتدائی انتخاب کرلیا۔
ان کی متعلقہ اسٹیٹس کو انھیں میگا سیریز کیلیے تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ٹیم پرفارمنس منیجر ہاورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے ہر ٹیسٹ کیلیے ہمیں 8 فاسٹ بولرز دستیاب ہوں گے ، ان آٹھوں کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا، انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ اور انھیں اس سیریز کیلیے کس طرح تیار ہونا ہو گا۔ اس فہرست میں ممکنہ طور ریان ہیرس، پیٹرسڈل، مچل جونسن، بین ہلفنہاس، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن کولٹیر نیل، کلنٹ میک کے اور چاڈ سیئرز شامل ہیں۔