رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی

میزبان میر پور خاص نے 5 گولڈاور ایک برانز میڈل کے ساتھ 80 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ کیا

3 گولڈ،6 سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا، میزبان میرپورخاص کی دوسری پوزیشن۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
کراچی نے 3گولڈ،6 سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر 110 پوائنٹس کے ساتھ سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

میزبان میر پور خاص نے 5 گولڈاور ایک برانز میڈل کے ساتھ 80 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ کیا،حیدر آباد ڈویژن ایک گولڈ، 2 سلور اور4 برانز میڈلز اپنے نام کر کے 55 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہوا،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت میر پور خاص میں ہونے والی چیمپئن شپ میں میزبان باکسر اللہ بخش سپر ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ، انھوں نے پلس91 کلوگرام کے فائنل میں کراچی کے احسان اللہ کو 3-0 سے زیر کیا،91گلو گرام میں عقیل احمد (لاڑکانہ) نے مرتضٰی( کراچی) کو3-0سے ہرایا۔




81 کلو گرام میںشہباز سلیم راجپوت(حیدرآباد) نے غلام محمد خان (کراچی) کو 3-0سے شکست دی،75 کلو گرام میں ولی خان(کراچی) نے نعمان اعجاز (لاڑکانہ) کوتکنیکی بنیاد پر زیر کیا،69کلو گرام میں منور حسین (میر پورخاص) نے خلیل احمد(کراچی) کو3-0سے ہرایا،64کلو گرام میں نصیب اللہ(کراچی) نے اسد اللہ(حیدرآباد) کو 2-1، 60 کلو گرام میںرحان حسین(میر پورخاص) نے سرفراز علی(لاڑکانہ ) کو3-0 ،56کلو گرام میں محمد عامر (میرپورخاص) نے محمد عثمان(کراچی) کو 3-0 سے، 52 کلو گرام میںمحمد امجد( میرپورخاص) نے شعیب (کراچی) کو3-0 سے اور49کلو گرام میں جہاں زین خان(کراچی) نے مہروز علی(حیدر آباد) کو2-1سے ہرادیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر میرپور خاص غلام مصطفٰی نے انعامات تقسیم کیے۔
Load Next Story