سنگاکارا ایم سی سی کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان آنے کیلیے بے تاب

انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، کمار سنگا کارا

انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، کمار سنگا کارا، فوٹوفائل

سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔


کمار سنگا کارااس بس پر سوار تھے جس پر 10 سال قبل لاہور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، اب سنگاکارا ایم سی سی کے صدر بن چکے۔

انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، فی الحال ہماری اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کئی بریفنگز دی ہیں، اگر ہمارے کلب کا ٹور ہوا تو یہ ایک اہم اقدام ہوگا۔
Load Next Story