برطانیہ پناہ گزینوں اورطلبہ کیلیے قوانین مزید سخت کیے جائیں گے

غیرملکی طلبہ کامفت علاج ختم، نیشنل ہیلتھ سروس کوپیسے دینا پڑیں گے، رپورٹ

بل فرضی شادی یا سول پارٹنرشپ اختیار کرنیوالوں کیلیے بھی مشکلات کا باعث ہوگا۔فوٹو:فائل

برطانیہ میں پناہ گزینوں اورطلبہ کیلیے قوانین سخت کرنے کی پرغور شروع کردیا گیا، نئی پالیسی کے تحت غیرملکی طلبہ کا مفت علاج ختم ہوجائے گا اورانھیں نیشنل ہیلتھ سروس کوپیسے دیناپڑیں گے۔

جمعے کومیڈیا رپورٹ کے مطابق نئے امیگریشن بل کے تحت کرایے پر مکانات دینے والے اپنے کرائے داروں سے امیگریشن کاغذات مانگنے کے مجاز ہونگے۔ بغیر اجازت برطانیہ میں رہنے والے ملک میں اکائو نٹ کھولنے کے اہل نہیں رہیں گے۔




اس بل کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا حصول بھی مشکل ہوجائے گا۔ کسی وجہ سے برطانیہ بدر کیے جانے پر اپیل کے 17 مواقع کوکم کرکے 4 کردیا جائے گا۔یہ بل ایسے لوگوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردے گا جو برطانیہ میں رہائش اختیار کرنے کے لیے فرضی شادی یا سول پارٹنرشپ اختیار کرتے ہیں۔
Load Next Story