پولیس اہلکاروں اور بلڈر کے قاتل4ٹارگٹ کلرز سمیت6ملزم گرفتار
شاہ لطیف پولیس نے 4اہدافی قاتل اور ڈکیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.
سچل پولیس نے بلڈروپولیس اہلکارکے قاتل خیر محمدکوگرفتار کرلیا،ملزم نے ملیرسٹی تھانے پردستی بم سے حملہ کیا تھا،ایس ایس پی۔ فوٹو: فائل
پولیس اہلکاروں اور بلڈر ایسویسی ایشن کے رکن کے اہدافی قتل (ٹارگٹ کلنگ) میں ملوث 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
یہ بات ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون II سید محمد عباس رضوی نے پریس کانفرنس میں کہی، انھوں نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے4 ٹارگٹ کلر اور ڈکیتوں اختر علی عرف کاکا عرف لاشاری ولد محمد لاشاری، صدام حسین عرف گڈو ولد محمد نواز ، ضیا الدین ولد اشرف خان اور قیصر ولد سلطان نعیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے اسلحہ برآمد کر لیا ہے،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر اختر علی عرف کاکا عرف لاشاری ولد محمد لاشاری کا تعلق لیاری گینگ وار کے لاشاری گروپ سے ہے اور گرفتار ٹارگٹ کلر نے17 اپریل کو سکھن تھانے کی حدود حسن پنہور گوٹھ میں پولیس کانسٹیبل بخش علی کو اپنے دیگر ساتھیوں فواد ، لال بخش اور رفیق کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم صدام حسین عرف گڈو ولد محمد نواز کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے ملیر کے سرغنہ سہیل ڈاڈا کا محافظ ہے اور گرفتار ملزم قائد آباد سمیت متعدد تھانوں کی حدود میں متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے انھوں نے بتایا کہ تیسرا گرفتار ملزم ضیا الدین ولد اشرف نے اپنے ساتھیوں شہروز اور ابرار کے ہمراہ ایک شخص کو زخمی کیا تھا اور ملزم ڈکیتی ، رابری اور اسٹریٹ کی کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم قیصر ولد سلطان محمد نعیم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سچل تھانے کی حدود سے خیر محمد نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم خیر محمدنے6 ماہ قبل بلڈر ایسوسی ایشن کے اہم رکن بدر الدین کو سپر ہائی وے پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور دوران واردات بلڈر بدر الدین کی گاڑی کو حادثہ بھی پیش آیا تھا، انھوں نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے گزشتہ دنوں ملیر سٹی تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے بعد ملیر سٹی تھانے کے باہر احتجاج کے دوران پولیس پر دستی بم حملے اور پولیس اہلکار فرمان کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ریاض ولد یوسف کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔