ٹنڈولکر تو ہم پرستی کی حد تک معمولات پر کاربند رہتے ہیں چیپل کا انکشاف
ٹنڈولکر اپنی بیٹنگ اور بیٹ کے حوالے سے کافی مضطرب مزاج واقع ہیں،سابق آسٹریلوی کپتان
ٹنڈولکر کو دوران میچ اپنے بیٹ میں کسی قسم کا نقص دیکھنا پسند نہیں۔ فوٹو: فائل
سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے انکشاف کیاکہ سچن ٹنڈولکر توہم پرستی کی حد تک اپنے معمولات پر کاربند رہتے ہیں۔
انھوں نے 2 برس تک بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض نبھائے اور ٹنڈولکر کے حوالے سے کئی باتوں سے آگاہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹنڈولکر اپنی بیٹنگ اور بیٹ کے حوالے سے کافی مضطرب مزاج واقع ہیں، وہ اپنے بیٹ کو صاف کرنے میں کئی گھنٹے صرف کردیتے ہیں، ٹنڈولکر کو دوران میچ اپنے بیٹ میں کسی قسم کا نقص دیکھنا پسند نہیں اور اگر ایسا ہوجائے تو وہ اضطراب کا شکار ہوجاتے ہیں، وہ ہمیشہ ایک ہی جیسے انداز میں میچ کی تیاری کرنا پسند کرتے ہیں، مثال کے طور پر ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انھیں ایک ہی شخص یکساںانداز میں بیٹنگ پریکٹس کرائے۔