انڈر19 فٹبال پاکستان کمزور بنگلہ دیش کو بھی ہرانے میں ناکام
اے ایف سی ایونٹ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر،آخری پوزیشن حصے میں آئی
عراق نے کویت کو زیر کرتے ہوئے مین رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔۔ فوٹو: فائل
اے ایف سی انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نسبتاً کمزورحریف بنگلہ دیش کو بھی ہرانے میں ناکام ہوگئی، مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہونے پر گرین شرٹس کے حصے میں آخری پوزیشن آئی، عراق نے کویت کو زیر کرتے ہوئے مین رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر اربل میں جاری ایونٹ کے آخری لیگ میچ میں گرین شرٹس کا بنگلہ دیش سے سامنا تھا، فارورڈز پہلے ہاف میں عمدہ کھیل کے باوجود ملنے والے کئی مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے، وقفے کے بعد بنگال ٹائیگرز کا پلڑا بھاری رہا مگر پاکستانی دفاعی حصار نے حریف کھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکے رکھا،روپ سی کے دوسرے مقابلے میں ناقابل شکست عراق نے کویت کو زیر کرتے ہوئے مین کوالیفائنگ رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی،کویت کے پوائنٹس کے تعداد بھی 4 تھی مگر کمتر گول اوسط کی وجہ سے اس کاتیسرا نمبر رہا،ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک پوائنٹ حاصل کیا اور اس کا آخری نمبر آیا۔گرین شرٹس کوکویت کیخلاف پہلے مقابلے میں3-1 جبکہ دوسرے میں میزبان عراق کے ہاتھوں3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔