آئی جی نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی

واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بھی جلد از جلد ممکن بنائی جائی،شاہد ندیم بلوچ

فوری طور پر تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا جائے ،آئی جی سندھ ۔۔فوٹو: فائل

آئی جی سندھ نے کراچی میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔


شاہد ندیم بلوچ نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا جائے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بھی جلد از جلد ممکن بنائی جائے ، انھوں نے مزید کہا کہ رواں برس اب تک پیش آنے والے اس قسم کے واقعات کی کیس ٹو کیس تحقیقاتی رپورٹ سے بھی انھیں آگاہ کیا جائے
Load Next Story