عید اسپیشل ٹرین آج دن 11 بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی
ٹرین براستہ پشاور جائیگی جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کل (پیر)کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی
عید اسپیشل ٹرین کے لیے ریلوے کراچی ڈویژن کی جانب سے انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔فوٹو: فائل
عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین آج(اتوار) کو کراچی سے روانہ ہوگی ۔
کینٹ اسٹیشن سے دن 11 بجے روانہ ہونے والی ٹرین براستہ پشاور جائیگی جبکہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کل (پیر)کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی ،عید اسپیشل ٹرین کے لیے ریلوے کراچی ڈویژن کی جانب سے انتظامات کرلیے گئے ہیں ، تفصیلا ت کے مطابق ہرسال کی طرح رواں برس بھی پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کو ان کے آبائی گھروں میں جاکر عید کی خوشیاں منانے کے لیے عید اسپیشل ٹرین چلانے کے انتظامات کیے گئے ہیں ،پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی سے دو عید اسپیشل ٹرین چلانے کاانتظام کیا گیاہے۔
پہلی عید ٹرین آج (اتوار)کو دن گیارہ بجے کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ کی جائے گی مذکورہ ٹرین کے لیے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بارہ بوگیاں لگائی گئیں ہیں جو کہ اکنامی کلاس کی ہیں، ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید ٹرین کے لیے ہفتہ کی رات گئے تک 800زائد افراد کی جانب سے بکنگ کرائی گئی تھی ،ریلوے ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کے روز کراچی سے روانہ ہونے والی 3 ٹرینوں میں رش کی وجہ سے اضافی بوگیاں بھی لگائی جائیں گی جس کے لیے ریلوے ہیڈ کواٹرز سے اجازت لی گئی ہے اور اجازت ملنے کے بعد اضافی بوگیوں کی بکنگ ٹرین کی روانگی والے دن سے شروع کی جائیگی۔
تاکہ ٹکٹ بلیک کرنے والی مافیا پہلے سے ٹکٹ بک کراکے مسافروں سے لوٹ مار نہ کرے ،کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین براستہ لاہور پشاور جائیگی اس ٹرین کے لیے ریلوے حکام کی کوشیش ہے کہ نئی بوگیاں لگائی جائیں کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین کل (پیر)کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی جس کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈی سی او کراچی شعیب عادل کے مطابق ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کو روکنے کے لیے وہ خود بکنگ کاونٹر زکی چیکنگ کررہے ہیں اور کینٹ و سٹی اسٹیشن پر تین ٹیموں کو بھی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت روکنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے ان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ان کو ابھی تک ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کی کوئی شکایت موصو ل نہیں ہوئی ہے ۔