کراچی میں پولیس ورینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری 332 گرفتار

گرفتار ملزمان میں گینگ وار ملزمان، جرائم پیشہ عناصر اور کار لفٹر گروہ کے ارکان بھی شامل ہیں

کئی اشتہاری اور اغوابرائے تاوان کے ملزمان بھی پکڑے گئے،بھاری اسلحہ ومنشیات ضبط۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے ٹارگٹڈآپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں 332ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے کار لفٹنگ کی50 سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس نے زیب النساء اسٹریٹ کے قریب سے کار میں سوار 2 ملزمان محمد علی اور بخت اصل کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اورایک مسروقہ کاررجسٹریشن نمبرACN-990 برآمدکر لی گئی، ملزمان کے قبضے سے برآمدہونے واکی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور برآمد شدہ گاڑی حیدری تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی،ملزمان 50سے زائد کارلفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان کا ایک ساتھی پاک فوج کی وردی پہن کر چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کو صوبہ بلوچستان اور کے پی کے منتقل کر دیتا ہے،گروہ کاسرغنہ عنایت پٹھان ہے جو کہ صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں رپوش ہے۔

پریڈی پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم محمدسہیل کو ایم اے جناح روڈ گارڈن سنگل کے قریب سے گرفتار کر موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبرKGI-203 اور اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی ہوئی گزری تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ویسٹ زون پولیس نے57 جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے ایک مائوزر ،12پستول ،2چنگ چی رکشے ،5موٹر سائیکل قومی شناختی کارڈ،4سمز اور منشیات برآمد کرلیں، ڈی آئی جی ویسٹ جاویدعالم اوڈھوکے مطابق گرفتار ملزمان میں29مفرور اور اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔




ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں63جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے16پستول ،ایک ریوالور،ایک موبائل فون ، 3موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی، ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری ، 32 مفرور اور ایک مشتبہ شخص شامل ہیں۔رینجرز نے گلبہار، رضویہ ،جہانگیر آباد،ناظم آباد،وحیدہ آباد،نصرت بھٹو کالونی ، برنس روڈ ، کھڈا مارکیٹ ، سر جانی سیکٹر 5-B، گلشن غازی ، بلدیہ کلاسک اپارٹمنٹ، گلستان جوہر ، لاسی گوٹھ ، لیاقت مارکیٹ ، ملیر گلشن حدید، نارتھ کراچی،گلشن اقبال،شاہ فیصل کالونی، کورنگی سیکٹر 33-C، سنگر چورنگی،صفورا چورنگی، کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں ٹارگٹ آپریشنزاوراسنیپ چیکنگ کے دوران42جرائم پیشہ عناصرکوحراست میں لے کر مختلف اقسام کے ہتھیار آمدکر لیے گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان لیاری گینگ وار اورسیاسی جاعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جیزبرآمدکی گئیں ہیں۔سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 161 ملزمان کوگرفتار کرلیا،ترجمان کے مطابق 111 چھاپوں اور8 پولیس مقابلوںکے بعد 75 اشتہاری و مفرورسمیت 161 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 24 اسلحہ ایکٹ ، 11 منشیات ایکٹ ،3انسداد دہشت گردی ایکٹ ، 16 ڈکیت جبکہ ایک ملزم قتل کے مقدمے میں ملوث تھا،ایک بھتہ خوراور 6 اغوا برائے تاوان کے ملزمان بھی شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 41 ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی گئی۔
Load Next Story