مہلت ختمغیرقانونی ہتھیاروں کیخلاف آج سے آپریشن ہوگاشرجیل میمن
اب رضا کارانہ ہتھیار جمع نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے گی ،وزیراطلاعات سندھ
سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اور رینجرز کوفری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شر جیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کو رات 12بجے تک رضا کارانہ طور پر غیر قانونی ہتھیار جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی۔
جس کے بعد اب رضا کارانہ ہتھیار جمع نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے گی ۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اتوار سے قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی ہتھیار پکڑنے کیلیے سرچ آپریشن کا دائرکار بڑھائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو ہر حال میں بحال کیا جائے گا، رینجرز اور پولیس اچھا کام کررہی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اور رینجرز کوفری ہینڈ دے دیا گیا ہے ، عوام کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بحال ہوا ہے اورکراچی کے تاجروں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قربانی کی کھالیں بھی زبردستی کسی کو چھینے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔ عوام اپنی مرضی سے قربانی کی کھالیں دے سکیں گے ، عوام کو کسی سے بھی ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔