شاہدآفریدی پریکٹس کے دوران کمرکی تکلیف کا شکار
آسٹریلیاکے خلاف دوسرا ون ڈے نہیں کھیل سکے، تیسرے میچ کیلیے واپسی کا امکان
آسٹریلیاکے خلاف دوسرا ون ڈے نہیں کھیل سکے، تیسرے میچ کیلیے واپسی کا امکان (فوٹو : اے ایف پی )
KARACHI:
پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے سبب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں حصہ نہیں لے سکے، البتہ تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا امکان روشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پریکٹس سیشن کے دوران شاہدآفریدی نے ڈائیو لگا کر ایک کیچ تھامنا چاہا مگر اس دوران کمر کا پٹھا کھنچ گیا، ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد مینجمنٹ نے ان کے بارے میں فیصلہ جمعے تک موخر کر دیا، میچ سے قبل بھی آفریدی تکلیف میں دکھائی دیے جس کی وجہ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا،دوسرے میچ میں ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو میدان میں اتاراگیا جبکہ اعزاز چیمہ ڈراپ ہوئے اور جنید خان کوصلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا،
ذرائع کے مطابق 3 ستمبر کو شیڈول تیسرے ون ڈے سے قبل آفریدی کے مکمل فٹ ہونے کا امکان روشن ہے، ان کے بارے میں ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ پریکٹس کے دوران آفریدی انجری کا شکار ہوئے، ڈاکٹر نے انھیں غیرمعینہ مدت تک آرام کا مشورہ دیا اسی لیے جمعے کا میچ نہیں کھیل پائے، فی الحال میں اگلے میچ کیلیے ان کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اگر وہ بروقت فٹ ہو گئے تو یقیناً پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے،
یاد رہے آفریدی نجی مصروفیات کی وجہ سے سری لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آ گئے تھے، انھوں نے شارجہ میں منعقدہ پہلے ون ڈے کے10 اوورز میں 37 رنز دے کر میتھیو ویڈ کی وکٹ حاصل کی، بیٹنگ میں وہ پہلی ہی گیند پر کیچ ہوگئے تھے، میچ میں گرین شرٹس صرف 198 رنز پر آئوٹ ہوئے، کینگروز نے 49 ویں اوور میں 6 وکٹیں گنوا کر ہدف تک رسائی حاصل کر لی تھی۔