بغیر اطلاع کے اہلسنّت قیدیوں کی اندرون سندھ منتقلی غیر قانونی ہے
عدلیہ معاملے کا نوٹس لیکر ملوث افسران کوکٹہرے میں لائے، مظاہرے سے خطاب۔
اہلسنّت والجماعت کے کارکنان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
اہلسنّت و الجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہلسنّت قیدیوں کے ساتھ سندھ حکومت کا تضحیک آمیز رویہ انتہائی افسوسناک ہے متعلقہ عدالتوں کو اطلاع دیے بغیر قیدیوں کی اندرون سندھ منتقلی سراسر غیر قانونی ہے۔
اہلسنّت قیدیوں کو کچھ ہوا تو اس کی مکمل ذمے داری سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل کے ساتھ ساتھ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ پر ہوگی، آزاد عدلیہ معاملے کا نوٹس لے کر ملوث افسران کو قانون کے کٹہرے میں لائے، ملکی قانون کے مطابق بلاکسی تفریق کے ہر قیدی کو اس کا بنیادی حق دینا ریاست کی ذمے داری ہے، حکومت نے اگر اہلسنّت قیدیوں کو واپس کراچی منتقل نہ کیا اور بنیادی حقوق نہ دیے تو 07ستمبر سینٹرل جیل کراچی کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرے سے اہلسنّت و الجماعت کے ڈاکٹر محمد فیاض ، ،سنی علماکونسل کے علامہ ابو سعود یوسف ، سنی وحدت کونسل کے مولانا دل فراز معاویہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،رہنمائوں نے کہاکہ گلگت سے لیکراچی تک اہلسنّت و الجماعت کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے اور اہلسنّت کے پر امن پروگرام کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے،انھوں نے کہاکہ اس وقت سینٹرل جیل میںباقی رہنے والے اہلسنّت قیدیوں کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو روز مرہ کے سامان سے بھی محروم کردیا گیا ہے ۔