کورنگی پولیس کا اسٹیل ٹائون میں چھاپہ مغویہ بازیاب
2 ملزمان گرفتار، مغویہ کے والد نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
کورنگی پولیس نے اسٹیل ٹائون میں گوٹھ میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر مغویہ عائشہ کو بازیاب کرالیا۔ فوٹو: فائل
کورنگی پولیس نے اسٹیل ٹائون میں نیشنل ہائی وے کے قریب گوٹھ پر چھاپہ مار کر مغویہ کو بازیاب کرالیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، مغویہ کے والد نے کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد ایس ڈی پی او کورنگی ڈی ایس پی قاسم غوری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر مغویہ کو بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے اسٹیل ٹائون میں گوٹھ میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر مغویہ عائشہ کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ایس ڈی پی او کورنگی ڈی ایس پی قاسم غوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ کورنگی صنعتی ایریا کے رہائشی محمد قاسم ولد عبدالکریم نے 26 جولائی کو پولیس کو مطلع کیا کہ ملزمان اس کے گھر سے بیٹی 16 سالہ عائشہ کو اغوا کرکے لے گئے جس پر پولیس نے قاسم کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 609/12 بجرم دفعہ 365-B کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ، مدعی نے بتایا کہ اس نے اپنا گھر کرائے پر دے رکھا تھا۔